پاکستان
12 اکتوبر ، 2012

ملالہ تاحال بے ہوش، آئندہ 48گھنٹے اہم قرار

ملالہ تاحال بے ہوش، آئندہ 48گھنٹے اہم قرار

راولپنڈی… ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ملالہ کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے اور ماہر ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ کی صحت اطمینان بخش ہے۔ ایک میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ملالہ کی صحت کے لئے آئندہ 36 سے 48 گھنٹے اہم ہیں اور اس حوالے سے قوم کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملالہ تا حال وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کے علاج میں ملکی و غیرملکی ماہر ڈاکٹرز مصروف ہیں، مشاورت جاری ہے تاہم بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کی منتقلی کا مرحلہ مشکل تھا جو الحمد اللہ کامیابی سے طے پایا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملالہ کے والدین اور رشتے داروں کوخصوصی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :