پلازما کے ذریعے کورونا مریضوں کے علاج سے متعلق ایک اور انکشاف

ممتاز  ماہر  امراض خون ڈاکٹر طاہر  شمسی نے  پلازما کے ذریعے کورونا مریضوں کے علاج سے متعلق ایک اور  اہم انکشاف کیا ہے۔

ماہر  امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا اپنے ایک بیان کہنا ہے کہ کورونا کے جن مریضوں میں وائرس کی علامات کچھ روز  پہلے ظاہر  ہوئیں ان میں پلازما کے ذریعے علاج سے مرض کی شدت میں کمی دیکھی گئی۔

ڈاکٹر طاہر  شمسی کے مطابق کورونا ویکسین کے علاوہ ابھی تک کورونا کی کوئی دوا یا علاج سامنے نہیں آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  ہو سکتا ہے امریکا کی فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) پلازما کے ذریعے طریقہ علاج کی منظوری دیدے۔


مزید خبریں :