خیبرپختونخوا: پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار قتل

ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں دو پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کانسٹیبل دلاور خان پولیو ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے اٹل شریف کے قریب نامعلوم ملزمان نے اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے  دلاور خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پشاور میں بھی تھانہ داودزئی کے علاقے میں فرنٹیئر ریرزو پولیس کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہناہےکہ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :