پاکستان
13 اکتوبر ، 2012

درم آدم خیل میں خود کش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی

درم آدم خیل میں خود کش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی

پشاور… کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد16ہو گئی ہے جبکہ 40سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق افغان مارکیٹ میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امن لشکر کے دفتر کے قریب اڑا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے سے 20 سے زائد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ آس پاس کھڑی 8 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو دھماکے کی جگہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ دھماکے میں زخمیوں ہونے والوں کو پشاور منتقل کیا گیا جہاں مزید 6افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چلے بسے۔

مزید خبریں :