Time 07 اگست ، 2021
پاکستان

کریم نے اپنے عملے اور شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے کراچی اور اسلام آباد میں کیمپ قائم کردیے

ہم انتظامیہ اور حکومت کے مشکور ہیں جن کے اشتراک سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے: کنٹری مینیجر، فوٹو کریم
ہم انتظامیہ اور حکومت کے مشکور ہیں جن کے اشتراک سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے: کنٹری مینیجر، فوٹو کریم

 مشرق وسطی اور پاکستان کی معروف سپر ایپلی کیشن کریم نے اسلام آباد کی انتظامیہ اور حکومت سندھ کے اشتراک سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر شہریوں کے لیے کراچی اور اسلام آباد کے دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کیمپ قائم کردیا۔

اس موقع پر کریم پاکستان کے کنٹری مینیجر ذیشان حسیب بیگ کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ اور حکومت کے مشکور ہیں جن کے اشتراک سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کریم کے تمام کیپٹن، عملے اور صارفین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں اور اس وبا کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں، ہم سب مل کر ہی اس جان لیوا وبا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے کہ تمام کیپٹن اور عملہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں اور حکومت کے تعین کردہ تمام گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پر عمل کریں، علاوہ ازیں تمام صارفین سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمیشہ ان پر عملدرآمد کریں۔

خیال رہے کہ کریم نے سال کے آغاز پر اپنی سپر ایپ میں گیٹ ویکسینیٹڈ کا ٹول متعارف کرایا تھا جس سے صارفین با آسانی نزدیکی ویکسی نیشن سینٹر کیلئے رائیڈ بک کرواکر ٹریفک اور پارکنگ کی جھنجھٹ سے بچ سکتے ہیں۔

اس ٹول میں حکومتی انتظامیہ کے آفیشل ذرائع سے فراہم کردہ ملک بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز، ان کے اوقات کار، ویکسین لگوانے کی اہلیت اور سینٹر کی جگہ سمیت تمام معلومات موجود ہیں۔

مزید خبریں :