07 اگست ، 2021
پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر قرار دے کر امریکا نے پاکستان کیلئے سفری پابندیاں نرم کردیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری کو ’لیول فور‘ سے لیول تھری کردیا ہے۔
لیول فور کے تحت امریکی شہریوں کو ’پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز‘ کی ہدایت کی گئی تھی۔
محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومتی اور سفارتی عملے کے پاکستان میں سفر سے متعلق پابندیاں قائم رہیں گی۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات کو لیول تھری پر منتقل کردیا گیا ہے جو کہ درست سمت میں ایک قدم ہے اور ملک میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری اور حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وبا کے مؤثر تدارک کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایات میں مزید مثبت تبدیلی آسکے۔