Time 09 اگست ، 2021
پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سانپ نکل آیا، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد انٹرنیشنل  ائیرپورٹ پرسانپ نکل آیا،جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار نے اسٹیٹ لاؤنج کے سامنے موجود سانپ کو مار دیا۔

خیال رہےکہ دو روز قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھی  سانپ نکل آیا تھا۔

ائیر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ سانپ ائیرپورٹ کے فائر اسٹیشن کے کمرے سے نکلا جسے عملےکےکچھ ارکان نے ڈنڈوں کی مدد سے مار دیا ۔

مزید خبریں :