کاروبار
14 فروری ، 2012

فضائی ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

فضائی ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اندرون اور بیرون ملک سفر کیلئے ہوائی ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔ایف بی آر کی طرف سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اندون ملک فضائی ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 40روپے اور بیرون ملک کیلئے 100روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اندرون ملک ٹکٹ پرپہلے سے عائد 16 فیصد چارجز کے علاوہ 60روپے ادا کرنا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی سارک ممالک، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، افریقہ اورافغانستان کیلئے سفر پر اکانومی اور اکانومی پلس کیلئے مجموعی ڈیوٹی 3403 ہزارروپے،جبکہ کلب،بزنس اور فرسٹ کلاس کیلئے ڈیوٹی 4340روپے ہوگی۔یورپ، امریکا، افریقہ مشرق بعید، چین، کینیڈا اورآسٹریلیا کیلئے اکانومی،کانومی پلس کیلئے 4340روپے اور کلب ، بزنس اور فرسٹ کلاس کیلئے ڈیوٹی 5840روپے ہوگی۔

مزید خبریں :