14 فروری ، 2012
لاہور…ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں نئے گیس ذخائر ملنے کی امید نہیں، آنے والے سالوں میں گیس کی قلت بڑھ جائے گی،ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید نے یہ بات آل پاکستان آپٹما ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں صنعت کاروں سے ملاقات میں کہی ۔ ایم ڈی سوئی نے بتایا کہ ملک میں ایک ہزار ملین کیوبک فٹ روزانہ گیس کی کمی کا سامنا ہے،اسے کم کرنے کے لئے قطر سے 500 ملین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد پر کام جاری ہے۔ چیئرمین آپٹما پنجاب احسن بشیر نے سوئی گیس کمپنی کو ملک بھر میں مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کرنے کا مطا لبہ کیا تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدات کا ہدف پورا کیا جا سکے،احسن بشیر نے کہا کہ اس سال گیس کی وجہ سے 4 ارب ڈالر کی برآمدات کم ہو ں گی۔