15 اکتوبر ، 2012
پشاور… متنی غازی آباد میں شدت پسندوں کے حملے میں ایس پی رورل سمیت3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابقشدت پسندوں نے چوکی پر حملہ کر کے اسے آگ لگادی ۔حملے میں ایس پی رورل خورشید خان سمیت3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد100 کے قریب تھی۔