15 اکتوبر ، 2012
مکران …مکران کے علاقے بلیدہ میں گرلزپرائمری اسکول پربا اثر شخص کے قبضے کاانکشاف ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنربلیدہ کے مطابق با اثر شخص محکمہ تعلیم میں ملازم ہے۔ 130سے زا ئد طالبات کئی سال سے عمارت سے محروم ہیں،اسکول کی بچیاں قریبی کچے مکان میں زیرتعلیم ہیں۔ با اثرشخص نے سرکاری اسکول کوا پنی ذاتی بیٹھک بنارکھاہے۔کمشنر مکران ڈویڑن عبدالفتاح بھنگر نے سرکاری اسکول پر غیر قانونی قبضے کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر مکران نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ 7 دن کے اندر قبضہ ختم کرانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔