پاکستان
16 اکتوبر ، 2012

مشہور گلوکار غلام علی کے گھر ڈکیتی،ڈاکو لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار

مشہور گلوکار غلام علی کے گھر ڈکیتی،ڈاکو لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار

لاہور…مشہور گلوکار غلام علی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔لاہور ڈیفنس کے علاقے جے بلاک میں رہائش پذیر مشہور گلوکار غلام علی خان کے گھر ڈکیتی کی واردات کے بارے میں غلام علی کے بھائی عاشق علی نے بتایا کہ سفید رنگ کی گاڑی میں چار ڈاکو ان کے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر تمام اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور گھر میں موجود تقریب نوے تولے سونے کے زیورات اور سات لاکھ روپے کی نقد رقم اور موبائل فون سیٹ لے گئے۔عاشق علی اور پوتے نے بتایا کہ ڈاکو ان کے گھر میں تقریب ڈیڈھ گھنٹہ موجود رہے۔

مزید خبریں :