Time 30 ستمبر ، 2021
کھیل

کرکٹر اظہر علی کے 75 سالہ والد نے دوڑ جیت کر سب کو حیران کر دیا

کرکٹر اظہر علی کے والد محمد رفیق بڑھتی عمر کے باوجود رننگ کے بہت شوقین ہیں اور اس کے لیے انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے: فوٹو جیونیوز
کرکٹر اظہر علی کے والد محمد رفیق بڑھتی عمر کے باوجود رننگ کے بہت شوقین ہیں اور اس کے لیے انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے: فوٹو جیونیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کے والد نے شیخوپورہ میں ہونے والی دوڑ جیت کر سب کو حیران کردیا۔

کرکٹر اظہر علی کے والد محمد رفیق بڑھتی عمر کے باوجود رننگ کے بہت شوقین ہیں اور اس کے لیے انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے۔

 لاہور میں ہونے والے لمبی ریسز میں تو وہ شریک ہوتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے شیخوپورہ میں ہونے والی21 کلو میٹر دوڑ میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

75 سالہ محمد رفیق پاکستان اور دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں جب کہ وہ بچوں اور نوجوانوں کو متحرک رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں سے جڑے رہتے ہیں۔ 

 کرکٹر اظہر علی نے اپنے والد کے جزبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، میرے والد میرے ہیرو ہیں میں ان سے بہت انسپائر ہوں۔

مزید خبریں :