08 اکتوبر ، 2021
ورلڈ ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں آج تین تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا،ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کیں۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ حیدر علی اور سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فخر زمان کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست سے نکال کر 15 رکنی اسکواڈ کا احصہ بنایا۔ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان کی جگہ شاہنواز دھانی کو شامل کیا۔
محمد وسیم نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا، اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے ۔
خوشدل شاہ کو فخر زمان کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ انہیں اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے مگر ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کھیل پیش کیا۔ تاہم ابتدائی تینوں کھلاڑی مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔
24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم
26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم
29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم
2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، شیخ زاید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظبی
7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم
10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی
11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم
14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم