09 اکتوبر ، 2021
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔
قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا جب کہ پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔
قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلے گا جب کہ اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔