19 اکتوبر ، 2012
لاہور…بیکری ملازم تشدد کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دامادعلی عمران کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور کی عدالت نے 50ہزارکے مچلکوں کے عوض علی عمران کی ضمانت منظورکی۔بیکری ملازم پر تشددکرنے کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو گزشتہ روز 14/ روزکے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ملزم کو کینٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ علی مازغنی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ علی عمران پربیکری ملازم پر تشدد کے جرم میں اعانت کاالزام ہے۔واضح رہے کہ بیکری ملازم پر تشدد کی فوٹیج میڈیا پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے داماد کو حکم دیا تھا کہ وہ کیس کی تفتیش میں شامل ہوں۔