پاکستان
19 اکتوبر ، 2012

ولی خان بابر قتل کے مقدمے کا فیصلہ 45روز میں سنانے کا حکم

ولی خان بابر قتل کے مقدمے کا فیصلہ 45روز میں سنانے کا حکم

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے جیو نیوز کے مقتول رپورٹر ولی خان بابر کے مقدمے کا فیصلہ45دن میں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ولی خان بابر کے قتل کا مقدمہ جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیاہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت مذکورہ مقدمے کا فیصلہ 45 روزمیں سنائے ،حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت وکلا،گواہوں کوجیل تک حفاظتی تحویل میں لانے کابندوبست کرے۔ولی بابر کے بھائی نے مقدمہ جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :