پاکستان
19 اکتوبر ، 2012

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق، 10 افراد زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق، 10 افراد زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں زخمیوں کی منتقلی کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :