پاکستان
19 اکتوبر ، 2012

کراچی: کلفٹن میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیو زخمی

کراچی: کلفٹن میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیو زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے کلفٹن میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو کو زخمی کردیا، جنہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نمائندہ جیو نیوز کامران رضی کے مطابق کلثوم نواز کو ایک گولی لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کلثوم اختر چانڈیو کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے اور وہ سندھ اسمبلی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کی ایم پی اے ہیں۔

مزید خبریں :