کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

بریٹ لی کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی ہیٹ ٹرک آئرش بولر کے نام

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کردی، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے تیسرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولر ہیں۔

ابوظبی میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لیں۔ اس میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو شکست دی۔

انہوں نے اننگز کے دسویں اوور میں پہلے کولن ایکرمین، پھر ریان ٹین ڈوشاٹے، اس کے بعد اسکاٹ ایڈورڈز اور پھر رولولف وین ڈر مروو کو آؤٹ کیا۔

 وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر ہیں۔

اس سے قبل لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف جبکہ راشد خان نے آئرلینڈ کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مجموعی طور پر یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 20ویں ہیٹ ٹرک ہے جبکہ ورلڈ کپ مقابلوں کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔

اس سے قبل 2007 میں آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلا دیش کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جو  ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز، دونوں ہی کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

مزید خبریں :