پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

بلوچستان اسمبلی کے34 اراکین نے اسپیکرکےگھر پناہ لےلی، ظہور بلیدی

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کا کہنا ہےکہ 4 ارکان لاپتا ہونے کے بعد اسمبلی کے 65 میں سے 34 اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی رہائش گاہ پر پناہ لے لی ہے۔

ایک بیان میں ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ہمارے 4 ارکان کو لاپتا کیا گیا تھا، آئی جی بلوچستان کی ذمہ داری ہے کہ لاپتا ایم پی ایز کو بازیاب کرایا جائے۔

 ظہوربلیدی کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی بلوچستان،  جام کمال کے دباؤ میں آنے کے بجائے ہمیں سکیورٹی فراہم کریں اور لاپتا اراکین کو بازیاب کرائیں۔

 اس سے قبل  میڈیا سے گفتگو میں ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ اراکین سے ہماری بات ہوئی ہے، ان پر تشدد کرکے حکومت کا ساتھ دینےکے لیےکہا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس  آف پاکستان اراکین کے لاپتا ہونے کے واقعےکا نوٹس لیں،  اسمبلی کا احاطہ ہی ہمارے لیے محفوظ ہے،تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری تک ہم اسمبلی میں رہیں گے۔

مزید خبریں :