کھیل
Time 21 اکتوبر ، 2021

ورلڈ کپ: سپر 12 میں پاکستان کے گروپ میں دونوں کمزور ٹیمیں آنے کا امکان

فوٹو:آئی سی سی فائل
فوٹو:آئی سی سی فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 میں جگہ بنانے کیلئے 8 ٹیمیں دو گروپوں ( اے اور بی) میں تقسیم ہیں جبکہ ہرگروپ سے 2 ، 2 ٹیموں نے اگلے راؤنڈ میں پہلے سے موجود 8 ٹیموں کو گروپ 1 اور گروپ   2  میں جوائن کرنا ہے۔

پہلے راؤنڈ کے اختتام پر گروپ اے کی پہلے نمبر کی ٹیم کو اگلے راؤنڈ( سپر 12) میں گروپ 1  جبکہ دوسرے نمبر والی ٹیم کو گروپ 2 میں جانا ہے۔

اسی طرح گروپ بی کی پہلے نمبر کی ٹیم  کو اگلے مرحلے میں گروپ 2 جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم  کو گروپ 1 میں کھیلنا ہے۔

گروپ 1 کی موجودہ صورتحال

  • آسٹریلیا
  • انگلینڈ
  • جنوبی افریقا
  • ویسٹ انڈیز

گروپ 2 کی موجودہ صورتحال

پاکستان 

بھارت

نیوزی لینڈ

افغانستان

پہلے راؤنڈ میں اب تک ہونے والے میچز کے بعد کی صورتحال

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اگر گروپ (اے )کی بات کریں تو سری لنکا پہلے ہی سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں وہ گروپ 1 میں شامل ہوگا جبکہ آئرلینڈ اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلے جانے والا میچ دوسری ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ دونوں ٹیموں میں سے جو جیتے گا وہ اگلے مرحلے میں  ممکنہ طور پر گروپ 2 میں  جائے گا جس میں پاکستان پہلے سے موجود ہے۔

 اس طرح گروپ (بی) کی بات کریں تو یہاں صورتحال واضح ہے اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ گروپ مقابلوں میں پہلے نمبر  پرآنے کی وجہ سے اگلے مرحلے میں گروپ 2 میں یعنی پاکستان کے گروپ میں جبکہ بنگلادیش گروپ 1 میں شامل ہوگیا ہے۔

ورلڈ کپ: سپر 12 میں پاکستان کے گروپ میں دونوں کمزور ٹیمیں آنے کا امکان

پاکستان سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 میں شامل ہے جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دو گروپوں میں سے 2 ٹیموں نے شامل ہونا ہے۔

پہلے مرحلے کے گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم جبکہ گروپ بی میں سے پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم پاکستان کے گروپ یعنی گروپ 2 میں شامل ہوگی۔

کل یعنی جمعے کو پہلے مرحلے کے آخری دو میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کے ان میچز میں دوپہر تین بجے نیمبیا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 7 بجے سری لنکا اور نیدرلینڈز مدمقابل ہوں گے۔

نمیبیا اور آئرلینڈ میں سے جو بھی جیتے وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا کے برابر آجائے گا تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر قوی امکان یہی ہے کہ سری لنکا گروپ اے کی ٹاپ ٹیم قرار پائے گی اور سپر 12 کیلئے گروپ 1 میں جائے گی۔

دوسرے میچ میں اگر سری لنکا جیت جاتا ہے تو بغیر کسی شک و شبے کے وہ سپر 12 میں گروپ 1 کا حصہ بن جائے گا جبکہ نمیبیا اور آئرلینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم پاکستان کے گروپ میں آئے گی۔

موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے گروپ میں ممکنہ طور پر آئرلینڈ یا نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ جائیں گی جو تمام نسبتاً کمزور ٹیمیں ہیں جبکہ اگر بنگلادیش اور سری لنکا پاکستان کے گروپ میں آجاتیں تو یہ گروپ کافی مشکل ہوجاتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کاگروپ اے سے شامل ہونے والی ٹیم کے ساتھ 2  نومبر جبکہ گروپ بی سے شامل ہونے والی اسکاٹ لینڈ ٹیم سے 7 نومبر کو میچ ہے۔

مزید خبریں :