Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

خطےکے جن ممالک کی برآمدت اچھی ہیں وہ انٹرنیٹ بندش میں ہم سے آگے ہیں: شزا فاطمہ

وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہےکہ  خطےکے جن ممالک کی برآمدت اچھی ہیں وہ انٹرنیٹ بندش میں ہم سے آگے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امن امان اور سکیورٹی کی صورتحال سب سے اہم ہے، جس پر وزارت داخلہ کی ہدایت پرعمل درآمد کے پابند ہیں۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ خطے کے جن ممالک کی برآمدت اچھی ہیں وہ انٹرنیٹ بندش میں ہم سے آگے ہیں، سائبر سکیورٹی کے چیلنجز میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے، بچوں کی آن لائن سکیورٹی بہت بڑا چیلنج ہے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ  آج 40 لاکھ سے زائد نوجوان آن لائن سرگرمیوں سے جڑے ہیں،  پوری کوشش ہے بچوں سمیت ملک میں صارفین کو محفوظ انٹرنیٹ مہیا کیا جائے، ہر ممکن کوشش کریں گے کہ انڈسٹری میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، سکیورٹی یا امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ہدایت پرعمل کے پابند ہیں، انٹرنیٹ کی بندش کو زیادہ سے زیادہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ  وزارت آئی ٹی اورپی ٹی اے کی کوشش ہےعوام کو 24 گھنٹے قابل اعتماد اور تیز ترین انٹرنیٹ ملے، چار نئی زیر سمندر کیبلز لارہے ہیں، چین کے ساتھ ڈیٹا ٹرانزٹ شروع کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :