پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

بطور صدرِ پاکستان تاریخ اور آپ کے سامنے جوابدہ ہوں،زرداری

 بطور صدرِ پاکستان تاریخ اور آپ کے سامنے جوابدہ ہوں،زرداری

اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بطور صدر پاکستان میں تاریخ اور آپ کے سامنے جوابدہ ہوں،ملالہ سمیت دہشت گردی کاشکار ہربچے کادکھ میرا دکھ ہے،د وسروں کے دکھ کا اندازہ خود کو ان کی جگہ پررکھ کر ہی کیاجاسکتا ہے،محترمہ بے نظیر نے تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی۔اسلام آباد میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقد ہ کانفرنس سے خطاب میں صدرزرداری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی سمیت دہشت گردی کاشکار ہربچے کادکھ میرا دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف مہم شروع ہوئی تو تمام ممالک نے حمایت کایقین دلایا،ہم نے سوات اور دیگر جگہوں پر اتفاق رائے سے کام کیا ، ہم اب تک افہام و تفہیم کی سیاست کررہے ہیں ، مفاہمتی پالیسی کا وژن میرا نہیں محترمہ بینظیر بھٹو کاتھا،جمہوریت کیلئے تمام صدارتی اختیارات کوچھوڑ دیا، گورنر پنجاب سلمان تاثیرکو دن دہاڑے قتل کیاگیا اوراِس معاملے پر چند ہی لوگوں نے توجہ دی،سلمان تاثیرکی لئے کوئی وکیل سامنے نہیں تھا جبکہ اُن کے قتل کے ملزم کیلئے سابق چیف جسٹس رضاکارنہ طورپر تیار تھے۔صدرزرداری کا کہنا تھاکہ اپنے اندر امن ہوگا تو دنیا سے امن کی بات کرسکیں گے ، اقوام متحدہ میں کہا کہ جہاں تک ممکن ہوسکا افغان مہاجرین کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی،جاگیرداری اورسیاسی صورتحال سے نبردآزماہیں،چین نے حقیقی معنی ٰمیں ہمارا ساتھ دیا۔

مزید خبریں :