پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

پیپلزپارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، وزیراعظم راجا پرویز اشرف

پیپلزپارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، وزیراعظم راجا پرویز اشرف

گوجر خان … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، پیپلزپارٹی کو ہرانے کیلئے ہر سازشی حربہ استعمال کیا گیا، کامیابی نہ ہوئی تو بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔ گوجر خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان شہیدوں اور وفاداروں کی سر زمین ہے، پیپلزپارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، پی پی نے جمہوریت کیلیے اپنا خون دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے سے دنیا کے سامنے سچ آگیا، فیصلے نے چوروں اور دھوکے بازوں کو بے نقاب کر دیا، سازش کر کے پیپلزپارٹی کو ہرانے کے حربے استعمال کئے گئے، جب کوئی حربہ کام نہ آیا تو بے نظیر کو شہید کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر حلقے میں شکست دینے کی ہمت رکھتی ہے، الیکشن کمیشن کو خود محتار بنا کر جعلی ووٹوں کا راستہ بند کر دیا، ہم نے انتظام کر لیا ہے، اب کوئی فراڈ نہیں کر سکے گا۔ راجا پرویز اشرف نے مخالفین کو چیلنج کیا کہ جس دن الیکشن میں آوٴ گے ضمانتیں ضبط ہوں گی، سینے پر گولی کھا کر بڑھنے والے ہیں، بھاگنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھورہار والے محب وطن ہیں، پاکستان کے سچے سپاہی ہیں، گوجر خان کو جلد ضلع بنادیں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پوٹھو ہار یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :