پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

پرویز اشرف اپنے خلاف فیصلہ پڑھیں پھر انگلی اٹھائیں، چوہدری نثار

پرویز اشرف اپنے خلاف فیصلہ پڑھیں پھر انگلی اٹھائیں، چوہدری نثار

اسلام آباد … مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اصغر خان کیس میں ایف آئی کی تحقیقات قبول کرنے سے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جانبدار اور شفاف تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے، آئی جے آئی میں 8 جماعتیں شامل تھیں، نشانہ صرف مسلم لیگ ن کو بنایا جارہا ہے، راجا پرویز اشرف اپنے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھیں اس کے بعد کسی پر انگلی اٹھائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے شفاف اور غیر جانبدار کمیشن بنایاجائے، ساڑھے 4 سال سے عدالت سے ایف آئی اے کا رویہ قوم کے سامنے ہے، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شامل ہوں گے، پہلے تفتیش ہوگی پھر ٹرائل ہوگا، ایف آئی اے وزیر داخلہ کے ماتحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات قبول نہیں تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، سیاستدانوں کا نشانہ اس وقت مسلم لیگ (ن) ہے، آئی جے آئی میں 8 جماعتیں شامل تھیں، تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی جانب ہوگیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ راجا پرویز اشرف اپنے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں۔

مزید خبریں :