03 نومبر ، 2021
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 100 کلو سے زائد چرس رکھنے کے کیس میں تین خواتین ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں 100 کلو سے زائد منشیات رکھنے کے کیس میں سزا یافتہ تین خواتین نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔
استغاثہ نے اپیلوں کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دیگر افراد کے ہمراہ گاڑیوں میں حب سے کراچی آرہی تھیں، پیشگی اطلاع ملنے پر خواتین اہلکاروں سمیت پولیس نے ٹاؤن آفس بلدیہ کے قریب ملزمان کو روکا، ان کی مختلف گاڑیوں سے پیکٹوں میں پیک 100 کلو سے زائد چرس بر آمد ہوئی۔
عدالت نے استغاثہ کا مؤقف سننے کے بعد تینوں خواتین کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا۔
کراچی کی ماتحت عدالت نے تین خواتین خدیجہ، انیس اور نازیہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔ْ