22 اکتوبر ، 2012
لاہور… لاہورہائیکورٹ نے عوامی مقامات پرتمباکونوشی پرپابندی کے قانون پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں شیشہ کیفے کیخلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پرتمباکونوشی پرپابندی کے قانون پرعمل درآمد کرالیا جائے۔ڈی سی او لاہور نورالامین نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے گھرکے علاوہ تمام جگہیں عوامی مقامات کی تعریف میں آتی ہیں، عوامی مقامات پرسگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ڈی سی او لاہور کے مطابق شیشہ کیفے شیشے کی آڑ میں منشیات استعمال کررہے ہیں۔