Time 05 نومبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں 20 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

یہ وہی مرکزی ملزم ہے جو کیش وین لے کر فرار ہوگیا تھا: ایس ایس پی سٹی پولیس۔ فوٹو: فائل
یہ وہی مرکزی ملزم ہے جو کیش وین لے کر فرار ہوگیا تھا: ایس ایس پی سٹی پولیس۔ فوٹو: فائل

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر 20 کروڑ  روپے سے زائد کی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی کراچی سرفراز نواز شیخ کے مطابق ملزم حسین شاہ کی گرفتاری جمعہ کی دوپہر عمل میں آئی ہے۔

ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ یہ وہی مرکزی ملزم ہے جو کیش وین لے کر فرار ہوگیا تھا، ملزم کیش وین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے فوری طور پر رقم برآمد نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی وین سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پشاور سے بھی کچھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 

مزید خبریں :