07 نومبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل مہنگائی پر نئی منطق لے آئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اکیلے پاکستان میں نہیں ساری دنیا میں ہے، پوری دنیا میں اس وقت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے اخباروں میں بڑی بڑی ہیڈ لائن لگادی گئی کہ بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئيں، ایسے لگا جیسے کوئی جرم ہوگيا ہے۔
شہباز گل نے مہنگائی پر امریکی جریدے کا حوالہ دیتے ہوا کہاکہ امریکا میں مہنگائی کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جرمنی میں کوئلہ مہنگا ہونے کے سبب پلانٹ بند کردیے گئے، بھارت میں پاورپلانٹ کو کوئلہ بچانے کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔