22 اکتوبر ، 2012
لاہور … لاہور میں 1936 پاکستانی بچوں نے کرشمہ سازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی انسانی تصویر بناکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ تصویر بنانے کی تقریب لاہورکے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے حکام بھی موجود تھے۔ پاکستانی بچوں نے لاہور کے شاہی قلعے کا انسانی ماڈل بناکر دنیا کو حیران کردیا، قلعے کا انسانی ماڈل بنانے میں 1936 بچوں نے حصہ لیا۔ لاہور میں عالمی ریکارڈ بننے کا اعلان ہوتے ہی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس سے قبل دسمبر 2011ء میں 1458 افراد نے ساوٴتھ کیرولینا میں سب سے بڑی انسانی تصویر بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔