Time 10 نومبر ، 2021
پاکستان

ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے اپنا گلا کاٹ لیا

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا/ ویڈیو اسکرین گریب
پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا/ ویڈیو اسکرین گریب

کراچی: ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت میں آنے والے عبداللہ نامی ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

وکلا کا کہنا ہےکہ  ملزم نے واش روم میں جا کر تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹا جسے وکلا کی مداخلت کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو  شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔

مزید خبریں :