پاکستان
23 اکتوبر ، 2012

غیرت کے نام پربیوی کی ناک کان کاٹ دی،15دن کی بچی بھی جاں بحق

غیرت کے نام پربیوی کی ناک کان کاٹ دی،15دن کی بچی بھی جاں بحق

سانگھڑ …سانگھڑ میں درندہ صفت شخص نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی بیوی کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ دیئے،تشدد کے دوران خاتون کی گود میں موجود 15 دن کی بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق چک نمبر تین کے رہائشی ماڑو بھیل نے اپنی بیوی مسمات لالی کوکھیتوں میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اورتیز دھار آلے سے اس کے کان ، ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے، تشدد کے دوران خاتون کی گود میں موجود 15 دن کی بچی کو بھی چوٹیں آئیں ، خاتون اور بچی کو اس کے دیور چنیسر نے اسپتال پہنچایا، جہاں بچی نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :