23 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد…بھارتی وزیرداخلہ کی جانب سے دہشت گردوں کی مدد کا الزام پاکستان نے مستردکردیا،پاکستانی دفترخارجہ کے تر جمان کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ کے الزامات بے بنیادہیں،تر جمان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے الزامات دونوں ملکوں میں سازگارماحول پیداکرنے کیلئے مددگارنہیں ہو سکتے ،بھارتی وزیرداخلہ کے پاس کوئی ثبوت ہیں توہمارے ساتھ شیئرکریں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرداخلہ نے الزام لگایاتھاکہ پاکستان بھارت میں دہشت گردبھجوانے میں مددکرتاہے۔