ٹیسلا کی ایپ میں خرابی، گاڑیاں کئی گھنٹوں کیلئے بند ہوگئیں

ٹیسلا کی موبایل ایپ گاڑیوں کو کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے— فوٹو:فائل
ٹیسلا کی موبایل ایپ گاڑیوں کو کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے— فوٹو:فائل

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی موبائل ایپلیکیشن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث گاڑیوں کی کئی گھنٹے بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کی گاڑی کا لاک کھولنے اور اسٹارٹ کرنے والی موبائل ایپلیکیشن میں خرابی پیدا ہوئی اور کئی گھنٹوں تک صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیسلا کی موبائل ایپ گاڑیوں کو کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

ٹریکنگ سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 500 افراد نے ایپلیکیشن میں خرابی کی شکایت کی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے مالکان نے ایپ میں خرابی کی شکایت سوشل میڈیا پر بھی کی۔

ایک صارف نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کوبھی ٹیگ کیا جس پر انہوں نے معافی مانگی اور کہا کہ اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں تاکہ آئندہ ایسی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریکنگ سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کئی گھنٹے کی خرابی کے بعد ایپلیکشن کی سروس بحال ہوئی۔

مزید خبریں :