Time 30 اپریل ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل پلے اسٹور سے بیک وقت 2 ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

گوگل پلے اسٹور پر صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر کے ذریعے اس بیزاری کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا
گوگل پلے اسٹور پر صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر کے ذریعے اس بیزاری کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

کیا آپ بھی بطور اینڈرائیڈ صارف گوگل پلے اسٹور پر ایک ساتھ کئی ایپس ڈاؤن لوڈ پر لگادیتے ہیں لیکن ایک ایک کرکے ایپس کے ڈاؤن لوڈ ہونے کا انتظار کرنے جیسے مسائل سے بیزار ہیں؟

گوگل پلے اسٹور پر صارفین کی سہولت کیلئے  نئے فیچر کے ذریعے اس بیزاری کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق صارفین اب گوگل پلے اسٹور کے اپ ڈیٹ ورژن پر ایک ساتھ 2 ایپس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، نئے فیچر کے حوالے سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں پلے اسٹور پر ایک ساتھ 2  ایپس کو انسٹال ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیچر گوگل کے اپ ڈیٹ ورژن 40.6.31 پر موجود ہے لہٰذا نئے فیچر سے صرف  اپ ڈیٹ ورژن رکھنے والے صارفین ہی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ زیر غور فیچر  اپریل سے گوگل کی مختلف ایپس  اپ ڈیٹ کا حصہ ہے۔

اگر آپ بھی گوگل پلے کے اس نئے فیچر سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور  اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں، اب   سیٹنگ میں About پر جاکر چیک کریں کہ آپ کے پاس پلے اسٹور کا کون سا ورژن موجود ہے۔

اگر آپ کے پاس  پلے اسٹور کا تازہ ترین ورژن موجود نہیں ہے تو اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے وہاں ایک بٹن بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :