Time 06 دسمبر ، 2021
پاکستان

سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اجازت دینے کی درخواست خارج

سندھ ہائیکورٹ میں فتوےکی بنیادپرسیوریج کے پانی سےسبزیوں کی کاشت کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ میں فتوےکی بنیادپرسیوریج کے پانی سےسبزیوں کی کاشت کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اجازت دینے کی درخواست خارج کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں فتوےکی بنیادپرسیوریج کے پانی سےسبزیوں کی کاشت کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار جان محمد نے مؤقف اپنایا کہ ملیرندی میں بلوچ کالونی کےقریب کاشت کی اجازت دی جائے، ہم نے سبزیوں کا ٹیسٹ بھی کرایا اور فتوے بھی حاصل کیے۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اب انسانی صحت کے معاملات بھی کیا فتووں پر چلیں گے؟ آپ چاہتےہیں آپ کوفتووں کی بنیادپرکاشت کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے پوچھا کہ  آپ کا اس زمین سے کیا تعلق ہے، کیا آپ اس کے مالک ہیں، جب آپ مالک اور ٹھیکیدار نہیں تو عدالت کس حیثیت میں آئے؟ 

بعد ازاں عدالت نےسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اجازت دینےکی درخواست خارج کردی۔

مزید خبریں :