Time 10 دسمبر ، 2021
پاکستان

خطرناک مواد کی موجودگی کا انکشاف، گڈانی آنیوالے جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روک دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نے دبئی سے شب بریکنگ کے لیے گڈانی آنے والے ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع پرلنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات برطانیہ کی جانب سے وفاقی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کو مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ گڈانی میں لنگر انداز ہونے کے لیے آنے والے بحری جہاز ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز میں خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

وفاقی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی اطلاع پر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کے لنگر انداز ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔

ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو ایان شپ بریکرز کمپنی شپ بریکنگ کے لیے گڈانی لائی تھی۔

مزید خبریں :