دنیا
Time 10 دسمبر ، 2021

چشمہ لگانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

چشمہ لگانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی اور امریکا نے 15 منٹ میں دھندلے پن سے نجات پانے اور صاف بینائی واپس لانی والی آئی ڈراپ بنا لی ہے۔

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی آئی ڈراپ کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ جمعرات سے مارکیٹ میں آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں آنے والا ایک نیا منظور شدہ آئی ڈراپ ان لاکھوں امریکیوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے جن کی عمر 40 یا اس سے زائد ہیں یا جو دھندلا پن کا شکار ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آئی ڈراپ ریڈنگ گلاسز کی جگہ لے گا جنہیں قریب سے دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق  یہ دوا کم سے کم 15 منٹ میں اثر شروع کرتی ہے اور اس دوا کا ایک قطرہ 6 سے 10گھنٹے تک دھندلا پن ختم کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کم روشنی یارات کو گاڑی چلانے والے افراد کیلئے یہ قطرے مؤثر نہیں اور 65 سال کی عمر والے افراد بھی اس سے مستفید نہیں ہوسکتے۔ 

مزید خبریں :