16 فروری ، 2012
فیصل آباد … وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے دو سے تین سال میں بجلی5 روپے میں ملے گی ۔راجہ پرویزاشرف،نویدقمراوروزیراعظم کے بعدخورشیدشاہ نے بھی فیصل آباد کے ایک جلسے دعویٰ کیا کہ لوڈ شیڈنگ2014 اور2015 میں ختم ہوجائے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی پلاننگ کے باعث سال 2014 اور2015 روشنیوں کا سال ہوگا اور جو بجلی 18 روپے فی یونٹ میں مل رہی ہے وہ 5 روپے فی یونٹ میں ملے گی۔