پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2021

سپریم کورٹ کا حکم، غیر قانونی کیمپسز میں زیرِ تعلیم طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان

پنجاب میں 97، سندھ میں 36، خیبر پختونخوا میں 11، آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں ایک غیر قانونی یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس موجود ہے— فوٹو: فائل
پنجاب میں 97، سندھ میں 36، خیبر پختونخوا میں 11، آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں ایک غیر قانونی یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس موجود ہے— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں نجی یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپسز  میں زیرِ تعلیم طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق  پنجاب میں 97، سندھ میں 36، خیبر پختونخوا میں 11، آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں ایک غیر قانونی یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس موجود ہے۔

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ملک بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایچ ای سی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی کیمپس سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کومخصوص طریقہ کار کے تحت ڈگریاں فراہم کرے، ملک بھر میں یکساں پالیسیز پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے، نوجوان نسل کی اعلٰی تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :