پاکستان
16 فروری ، 2012

گورنر سندھ کی یقین دہانی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم

گورنر سندھ کی یقین دہانی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم

کراچی … کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی یقین دھانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا ہے۔کراچی پریس کلب پراحتجاج کرنیوالی عارضی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بدھ کی سہ پہر مستقل کئے جانے اورپانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کی منظوری کے لئے گورنر ہاوٴس کی طرف مارچ کیا۔ تاہم ریڈ زون میں مظاہروں پرپابندی کے باعث پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکرزکوروک دیا۔ خلاف ورزی پر شیلنگ کی اورمظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے لاٹھی بھی چارج کیا۔ احتجاجی خواتین ایک بارپھرپریس کلب پرجمع ہوئیں اورمطالبات کی منطوری تک دھرناجاری رکھنے کااعلان کیا۔ تاہم رات گئے سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی پریس کلب پہنچے اور احتجاجی خواتین کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی جس پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ احتجاجی خواتین نے کہا کہ آج گورنر سندھ نے مذاکرات کے لئے گونر ہاوٴس بلایا ہے اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو دوبارہ تادم مرگ دھرنا پر بیٹھ جائیں گے۔

مزید خبریں :