پاکستان
16 فروری ، 2012

اسلام آباد:پاک ،افغان ،ایران سربراہ اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد:پاک ،افغان ،ایران سربراہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد … آج اسلام آباد میں دو روزہ پاک افغان ایران سہہ فریقی اجلاس شروع ہورہا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی میں تعاون، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سمیت دیگرمعاملات پر غور کیا جائے گا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے افغان صدر حامد کرزئی اور ایرانی صدر احمدی نژاد آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ خبرایجنسی نے پاکستانی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ سہہ فریقی اجلاس میں انسداد دہشت گردی میں تعاون، انسانی اسمگلنگ، منشیات اسمگلنگ اور سرحدی معاملات پر بات چیت ہوگی، خبرایجنسی کے مطابق اجلاس میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سمیت دیگرمعاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :