16 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نو لینڈنے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے موجودہ آئی ایس آئی سربراہ اورفوج کیساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اورامریکاکے تعلقات میں طلاق کا آپشن ہے ہی نہیں ۔محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں وکٹوریا نو لینڈ کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان کومستحکم، جمہوری ملک دیکھناچاہتا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف پروگرامز میں سرمایہ کاری کررہا ہے، امریکی حکام پاکستانی عوام اور امریکا کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھاکہ ایران کے جوہری ری ایکٹر سے متعلق خبریں نئی نہیں، ایران نے اپنے ری ایکٹر کی خبروں کوبڑھا چڑھا کرپیش کیا ہے ۔ ا س کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کو اب بھی تشویش ہے۔