پاکستان
16 فروری ، 2012

رحیم یار خان میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان … رحیم یار خان میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر کے مطابق پیلیس روڈ پر واقع ایک گھر میں ڈاکووٴں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو گھر میں موجود تین ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔جن کیا تعاقب کیا گیا تو علاقہ 55 پی میں پولیس اور ڈاکووٴں میں ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :