Time 23 دسمبر ، 2021
پاکستان

گلیاں بند کرنے کا کیس: برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ دینے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے معاملے پر ناظر مقررکرکے اسے فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باعث اطراف کی سڑکیں اور  گلیاں بند کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے فوڈ اسٹریٹ کے معائنے کے لیے ناظر مقرر کردیا۔

دورانِ سماعت عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ فوڈ اسٹریٹ کے باعث سڑکیں اور گلیاں بند کردی گئیں، مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے،  شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک راستے بند ہیں۔

اس پر جسٹس ظفر احمد نے کہا کہ مکینوں کو متبادل راستے دیے گیے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ کی استدعا پر معائنے کے لیے ناظر مقرر کرتے ہوئے اسے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :