26 اکتوبر ، 2012
کوئٹہ … بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث عید الاضحی کے پہلے روز صبح 7 بجے سے 11 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی کا کہنا ہے کہ عید گاہوں میں سیکیورٹی کے سحت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث نماز عیدالاضحی کے موقع پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک 4 گھنٹے کیلئے موبائل فون سروس بند رہے گی۔سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھادی گئی ہے۔