Time 03 جنوری ، 2022
پاکستان

صفر آمدن اورصفرٹیکس دینے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے آگئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2 سال کے وقفے سے ارکان پارلیمنٹ کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جار ی کردی۔

کئی ارکان پارلیمنٹ ایسے ہیں جو انکم ٹیکس نہیں دیتے اور ایف بی آرکی ٹیکس ڈائریکٹری میں ایسے ارکان پارلیمنٹ کو زیرو ٹیکس دہندگان قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق جن کی آمدن صفر ہے ان ارکان پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم و سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر پلوشہ خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زیرو ٹیکس دہندگان میں شامل سینیٹرہدایت اللہ خان، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر نسیمہ احسان، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر قراۃ العین مری، سینیٹر رانا مقبول احمد اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو شامل ہیں۔

ارکان قومی اسمبلی میں سے عبدالشکور کمال الدین، منصور حیات خان، نیاز احمد جکھڑ اور سیف الرحمان زیرو ٹیکس دہندگان ہیں ۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان، فرخ خان، پیر امیر علی شاہ جیلانی اور سردار محمد خان لغار ی بھی زیرو ٹیکس دہندگان ہیں۔ 

مزید خبریں :