Time 05 جنوری ، 2022
پاکستان

ٹنڈوآدم کے قریب مال بردار گاڑی کو حادثہ، اپ ٹریک آمدورفت کیلئے بند

کراچی سے اندرون ملک جانے والی پارسل ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ذرائع— فوٹو: جیو نیوز
کراچی سے اندرون ملک جانے والی پارسل ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ذرائع— فوٹو: جیو نیوز

کراچی سے اندرون ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی پارسل ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث اپ ٹریک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑی کی ڈی ریلنگ کی وجہ سے پٹری کو نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے جانے والی کئی ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے اور حادثے کے مقام پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :