سلمان کا اہم اعلان، بگ باس کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ ٹل گیا

بگ باس کے رواں سیزن کی میکرز اور مداحوں کی توقع کے خلاف ریٹنگ انتہائی کم رہی__فوٹو فائل
بگ باس کے رواں سیزن کی میکرز اور مداحوں کی توقع کے خلاف ریٹنگ انتہائی کم رہی__فوٹو فائل

بھارتی رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ ٹل گیا اور یہ خوشخبری بگ باس کے مداحوں کو میزبان سلمان خان نے نئے پرومو میں دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم تھی جس کے وجہ سے شو کو 16 جنوری کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا تھا تاہم اب سلمان خان نے بتایا کہ پروگرام کا فائنل رواں ماہ کے اختتام پر ہوگا۔

بگ باس کے رواں سیزن کی میکرز اور مداحوں کی توقع کے خلاف ریٹنگ انتہائی کم رہی، پروگرام کے سابق سیزنز نے جہاں ریٹنگ کا ریکارڈ توڑا وہیں بگ باس 15 ہزار کوششوں کے باوجود بھی اس معیار پر پورا نہ اتر سکا۔

مزید خبریں :